نائجیریا کے مختلف شہروں سے شیخ زکزاکی کی حمایت میں مارچ کا آغاز

IQNA

نائجیریا کے مختلف شہروں سے شیخ زکزاکی کی حمایت میں مارچ کا آغاز

8:49 - September 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3501593
بین الاقوامی گروپ: شیعہ رہنما «شیخ ابراهیم یعقوب زکزاکی»کی آزادی کے لیے ملک بھر سے نایجیریا کے دارالحکومت کی سمت مارچ شروع کیا گیا ہے

نائجیریا کے مختلف شہروں سے شیخ زکزاکی کی حمایت میں مارچ کا آغاز


ایکنا نیوز- «پریس ٹی وی» کے مطابق ملک کے مختلف شہروں سے شیعیان حیدر کرار «شیخ ابراهیم یعقوب زکزاکی» کی آزادی کے لیے دارالحکومت ابوجا میں اکٹھے ہوکر انسانی حقوق کی تنظیم کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف شہروں سے گاڑیوں میں اور پیدل لوگ دارالحکومت کی سمت روانہ ہوچکے ہیں جبکہ ابوجا میں پولیس نے مظاہرین پر حملہ کرکے متعدد مظاہرین کو زخمی کردیا ہے

نایجیرین فوج نے گذشتہ سال زاریا شہر کے شیعوں پر فوج کے خلاف بغاوت اور حملے کا الزام لگا کر شیخ زکزاکی کے امام بارگاہ پر حملہ کیا تھا جسمیں شیخ زکزاکی کے خاندان کے درجنوں افراد سمیت ہزاروں لوگ شہید اور زخمی ہوگیے تھے۔


انسانی حقوق کی تنظیم بھی شیعہ قتل عام کی مذمت کرچکی ہے اور انکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین سو پچاس شیعہ افراد کو قتل کیا گیا ہے

اس تنظیم کی رپورٹ میں اجتماعی قبروں کی دریافت کا بھی ذکر کیا گیا تھا

شیخ زکزاکی کی بیٹی سهیلا زکزاکی کے مطابق حملے میں انکے والد کی ایک آنکھ بصارت سے محروم ہوچکی ہے اور اس وقت درست علاج نہ ہونے کی وجہ سے دوسری آنکھ کے ضایع ہونے کا خطرہ موجود ہے۔

نائجیریا کے مختلف شہروں سے شیخ زکزاکی کی حمایت میں مارچ کا آغاز



3532238

نظرات بینندگان
captcha