نجف ؛ حرم علوی میں ایرانی بچوں کی تلاوت

IQNA

نجف ؛ حرم علوی میں ایرانی بچوں کی تلاوت

7:50 - September 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3501598
بین الاقوامی گروپ: تہران شہر کے قرآنی مرکز «دارالتحفیظ» کے نونہال قاریوں نے حرم علوی میں تلاوت کا شرف حاصل کیا

نجف حرم علوی میں ایرانی بچوں کی تلاوت


ایکنا نیوز- «دارالقرآن آستانہ علوی» کے مطابق آستانے کے قرآنی مرکز کے تعاون سے حرم علوی میں قرآنی محفل منعقد کی گئی جسمیں تہران کے قرآنی مرکز «دارالتحفیظ» کے بچے بھی شریک ہوئے۔

آستانے کے قرآنی شعبے کے سربراہ علی مجید الزبیدی کا کہنا ہے : عید غدیر کی مناسبت سے

حرم مطهر امام علی(ع) کے صحن میں قرآنی محفلوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے.

نجف حرم علوی میں ایرانی بچوں کی تلاوت


انکا کہنا تھا کہ اسی سلسلے میں تہران کے قرآنی مرکز «دارالتحفیظ» کے حافظوں،قاریوں کا ایک گروپ آیا ہوا ہے۔

الزبیدی کے مطابق اس قرآنی محفل میں ایران کے نامور نوجوان قاری «مهدی رنجبر» اور دیگر بچوں نے اس پروگرام میں تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔

محفل قرآن میں آستانے کے قاری «علی سلیم» نے بھی اعزازی تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ حافظ

«محمد مهدی» کو بھی قرآت کا موقع دیا گیا ۔

ایران قرآنی گروپ کے استاد مهدی جعفریان نے آستانے کے اسٹاف، منتظمین اور مسولین کا شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ قرآنی تعلقات میں اضافے پر زور دیا ۔

نجف حرم علوی میں ایرانی بچوں کی تلاوت


3532474

نظرات بینندگان
captcha