
ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل اور چئیرمین شہداء کمیٹی علامہ میر مقصود علی ڈومکی کی وفد کےہمراہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات میں محرم میں ہم آہنگی اور امن و امان برقرار رکھنے پر گفتگو کی گیی جبکہ علامہ مقصود ڈومکی نے مجالس کی حفاظت کے حوالے سے حکومتی ذمہ داریوں کو اہم قرار دیا ۔
مجلس وحدت رہنما نے سانحہ شکارپور، سانحہ جیکب آباد اور سانحہ خانپور کی تحقیقات اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کیلئے سندھ حکومت کے وعدوں کے یاددہانی بھی کرائی اور کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کیے بغیر امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے علامہ ڈومکی کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اطمینان دلایا کہ حکومت محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر صورت تمام وسایل برویے کار لائے گی۔