فیفا پر صھیونی رژیم کی حمایت کا دعوی

IQNA

فیفا پر صھیونی رژیم کی حمایت کا دعوی

12:16 - September 27, 2016
خبر کا کوڈ: 3501616
بین الاقوامی گروپ: ہیومن واچ تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیفا کا ادارہ مقبوضہ علاقوں میں کھیلوں کی سرپرستی سے غاصب اسراییل کی مدد کررہا ہے

فیفا پر صھیونی رژیم کی حمایت کا دعوی


ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «Almonitor» کے مطابق ہیومن رایٹس واچ تنظیم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں کھیلوں کے انعقاد سے فیفا اس غاصب رژیم کی بالواسطہ مدد کررہا ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے مقبوضہ علاقوں میں مقابلے منعقد کراکے فیفا کا ادارہ اسرائیلی آبادکاری کی حمایت کا مرتکب ہورہا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کی مدد سے ایک سو بیس مقبوضہ ٹاونز میں پانچ لاکھ سے زاید صھیونی آباد ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں اصلی باشندوں یعنی کسی فلسطینی کو جانے کی اجازت نہیں اور مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کے تعاون سے غاصبانہ آبادی کاری جاری ہے۔

ان علاقوں میں اسرائیل کے چھ کلبز ٹیمیں فٹبال کھیل رہی ہیں۔


ہیومن رایٹس واچ تنظیم کے مطابق ان اقدامات سے فیفا کا ادارہ صھیونی رژیم کی مدد کررہا ہے۔

صھیونی رژیم نے اس دعوی کو رد کرتے ہوئے اسے سیاسی عمل قرار دیا ہے

فیفا جلد اس حوالے سے اجلاس میں آئندہ کے لایحہ عمل کا فیصلہ کرے گا۔


3533170

نظرات بینندگان
captcha