بین الاقوامی گروپ: کوئٹہ کی مصباح القرآن اکیڈمی کے تعاون سے عید غدیر کی مناسبت سے آیت اللہ ناصر مکارم کی کتاب سے ماخوز سوالات پر مبنی کویز مقابلہ منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- عید غدیر،ولادت امام علی النقی اور عید مباہلہ کی مناسبت سے مصباح القرآن اکیڈمی میں طلبا کے لیے کویز مقابلہ منعقد کیا گیا جسمیں اکیڈمی کے قراء نے حصہ لیا ۔

کویز مقابلوں کے حوالے سے طلبا میں پہلے آیت اللہ ناصر مکارم کی کتاب " اصول عقائد" تقسیم کی گئی تھی اور تیاری کے بعد مقابلہ منعقد کیا گیا ہے۔
مقابلے میں کامیاب طلبا کو ایک تقریب میں انعامات دیے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ کویٹہ کی مصباح القرآن اکیڈمی بچوں کی قرآنی تربیت کے حوالے سے اہم خدمات انجام دے رہی ہے جہاں سے سینکڑوں بچے اب تک تعلیم قرآن نے مستفید ہوچکے ہیں۔