ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق اتحاد بین المسلمین پنجاب کے وفد نے علامہ انتخاب احمد نوری کی قیادت میں گوجرانوالہ کا دورہ کیا ،محرم الحرام کے دوران امن عامہ کے قیام کے سلسلہ میں ڈویژن بھر کے علمائے کرام نے اجلا س میں شر کت کی۔
سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں کمشنر کیپٹن (ر) محمدآصف، آر پی اومحمد طاہر ، ڈی سی او محمد عامر جان، سی پی او وقاص نذیر، چیئرمین امن کمیٹی قاری زاہد سلیم و دیگر بھی موجود تھے ۔کمشنر نے کہا کہ علما ئے کرام امن کے ضامن ہیں جنہو ں نے ہمیشہ حکومت اور انتظامیہ کی بھر پور معاونت کی ہے امن کا حصول ہم سب کا مشترکہ مقصد ہے علمائے کرام کا اس طرح کاباہمی رابطہ خیر کا سبب بنتا ہے جس سے مختلف معاملات میں در پیش آنے والی مشکلات کا فوری طو رپر ازالہ ہو جا تا ہے .
اجلاس سے چیئرمین امن کمیٹی گوجر انوالہ قاری زاہد سلیم نے بھی خطاب کیا۔