سیکھ رہنما پاکستان: حسین(ع) انسانیت کے امام ہیں

IQNA

سیکھ رہنما پاکستان: حسین(ع) انسانیت کے امام ہیں

6:02 - September 28, 2016
خبر کا کوڈ: 3501625
بین الاقوامی گروپ: لاہور میں سیکھ رہنما گوپال سینگھ نے ایک سیمینار سے خطاب میں کہا : امام حسین صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ انسانیت کے عظیم امام ہیں

سیکھ رہنما پاکستان: حسین(ع) انسانیت کے امام ہیں


ایکنا نیوز- حسینی فاونڈیشن کے زیر اہتمام بین المذاہب امن کانفرنس اور امام حسین(ع) سیمینار منعقد ہوا جسمیں لاہور سے مختلف مسالک کے لوگ شریک تھے۔

لاہور میں سیکھوں کے روحانی پیشوا گوپال سینگھ نے ایک سیمینار سے خطاب میں کہا : امام حسین صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ انسانیت کے امام ہیں۔


گوپال نے مزید کہا: «غیر مسلم بھی شهادت حضرت امام حسین(ع) پر مسلمانوں کی طرح عزاداری کرتے ہیں اور امام حسین(ع) کو امر سمجھتے ہیں اور جو امام حسین(ع) سے عشق نہیں کرتا وہ انسان ہی نہیں، امام حسین(ع) نے صبر و استقانت اور شہادت کی لازوال تاریخ رقم کی ہے».


نیوز ویب سایٹ «pakobserver.net» کے مطابق ایرانی ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر محمد اکبر برخورداری نے سیمینار سے خطاب میں کہا : «اسلام امن و امحبت کو ترویج دینے والا مذہب ہے اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے اور بلاشبہ امام حسین(ع) ہمارے لیے عظیم نمونہ اور پیشوا ہیں ».


سیمینار میں تاثیر رضا نقوی، میرمرغوب نقوی، بشارت علی کربلائی، علی رضا کاظمی، جاوید اکبر ساقی کے علاوہ مختلف مکاتیب فکر کے دانشور شریک تھے۔


3533556

نظرات بینندگان
captcha