استاد کو خراج تحسین ؛ جشن مقام استاد کا انعقاد

IQNA

استاد کو خراج تحسین ؛ جشن مقام استاد کا انعقاد

11:10 - September 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3501635
بین الاقوامی گروپ: ایرانی ثقافتی مرکز کوئٹہ کے تعاون سے استاد کے احترام کے حوالے سے جشن مقام استاد منایا گیا

استاد کو خراج تحسین ؛ جشن مقام استاد کا انعقاد


ایکنا نیوز- مقام استاد کے احترام اور انکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جشن احترام استاد میں ڈائریکٹر خانہ فرہنگ سید ابوالفضل حسینی اور مختلف اسکولوں کے اساتذہ شریک تھے۔


خانہ فرہنگ کے ڈایریکٹر نے عید غدیر اور عید مباہلہ کے حوالے سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے مقام استاد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آپ اساتذہ کو فخر کرنا چاہیے کہ آپکو یہ عظیم منصب ملا ہے اور یہ اپکے کے لیے کافی ہے کہ سب سے پہلا استاد ذات خدواند برتر اور پھر رسالت مآب (ص) اور ائمه(ع) اس منصب پر فایز رہے ہیں تاکہ انسان کو کمال وسعادت پر گامزن کرسکے۔


انکا کہنا تھا کہ اسکول نصاب میں قرآنی اور معارف کی جانب زیادہ توجہ کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ضروری ہے کہ اساتذہ اور ذمہ داران قرآنی محفلوں کے انعقاد پر توجہ دیں۔

نظرات بینندگان
captcha