نائن الیون حملے، سعودی عرب کے خلاف دہشت گردی کا پہلا دعویٰ دائر

IQNA

نائن الیون حملے، سعودی عرب کے خلاف دہشت گردی کا پہلا دعویٰ دائر

10:25 - October 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3501642
بین الاقوامی گروپ:نائن الیون حملوں میں ہلاک ہونے والے والوں کے لواحقین کو سعودی عرب کے خلاف مقدمات کی اجازت کے قانون کی منظوری کے بعد ہرجانے کا پہلا دعویٰ دائر ہوگیا ،یہ دعویٰ حملوں میں بیوہ ہونے والی خاتون نے دائر کیا ہے
ایکنانیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق امریکی کانگریس کی جانب سے نائن الیون حملوں میں ہلاک ہونے والے والوں کے لواحقین کو سعودی عرب کے خلاف مقدمات کی اجازت کے قانون کی منظوری کے بعد ہرجانے کا پہلا دعویٰ دائر ہوگیا ،یہ دعویٰ حملوں میں بیوہ ہونے والی خاتون نے دائر کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر مقدمہ نمبر سولہ سی وی انیس سو چوالیس میں اسٹیفنی راس ڈی سائمن نامی خاتون نے موقف اختیار کیا کہ سعودی عرب نے گیارہ ستمبر حملوں میں القاعدہ کی مدد کی۔ عدالت ریاض سے ان کے خاوند کا خون بہا د لوائے، مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ گیارہ ستمبر دو ہزار ایک میں اسٹیفنی حاملہ تھ،ی نائن الیون کے حملوں میں ان کے خاوند اور نیوی کمانڈر پیٹرک ڈن ہلاک ہوگیا تھا ،خاتون نے اپنی یتیم بیٹی کے نام پر بھی سعودی عرب کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha