
ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «alkafeel.net» کے مطابق دوسرا قومی مقابلہ حفظ قرآن منعقد کیا جایے گا جسمیں آستانہ حضرت عباس(ع) سے وابستہ قرآنی مراکز کے طلبا حصہ لے رہے ہیں۔
اس قومی قرآنی مقابلے کی کنفرم تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔
اس مقابلے کے سلیکشن مرحلوں میں ساٹھ قاری شریک تھے جنمیں سے تیس قراء کو فائنل مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے
مقابلوں میں بیس پارے، پندرہ ، دس ، پانچ ،تین اور ایک پارے کا حفظ شامل ہے جنمیں تلاوت، صوت و لحن، اور وقف و ابتدا کے خاص طور پر مدنظر رکھا گیا تھا۔
مقابلوں میں اہم قرآنی اساتذہ جیسے «علي الرويعي» اور «سعد الأسدي» حفظ، «حسام الخزرجي» اور «حيدر عبد الرضا»، تلاوت، «أسامه العقابي»، وقف وابتداء اور «أمير كريم» اور «فراس الأسدی» لحن و صوت اور «هاشم الكريطي» لحن میں ججز کے فرایض انجام دیں رہے تھے۔