ملبرن میں قرآنی کلاسز کا آغاز

IQNA

ملبرن میں قرآنی کلاسز کا آغاز

8:06 - October 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3501645
بین الاقوامی گروپ: ملبرن کی مسجد اور امام بارگاہ امام حسن مجتبی(ع) میں ہر ہفتے کو نوجوانوں کے لیے قرآنی کلاسز منعقد ہوں گی

ملبرن میں قرآںی کلاسز کا آغاز


ایکنا نیوز- قرآنی کلاسوں کے انچارج «عادل الهنداوی» نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : ہفتہ وار کلاسوں میں ساٹھ طلبا اور طالبات شرکت کررہی ہیں۔


انکا کہنا تھا : بچوں کے لیے ابتدائی اور پروفیشنل کلاسز منعقد ہوں گی اور سنیر و جونیر کی الگ الگ کلاسوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔


عادل الهنداوی کے مطابق طلبا کو جدید طرز پر تلاوت ، روخوانی اور دیگر قرآنی امور سے متعلق دروس دیے جائیں گے جبکہ قرآنی مفاہیم میں آیات کے انگریزی ترجمے سکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا : قرآن طلبا کو حسن قرات کے علاوہ تواشح سکھایا جائے گا جبکہ کلاسوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔


3534498

نظرات بینندگان
captcha