
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Windsor Star» کے مطابق اسلامی کونسل کے سربراہ ماهر المصری کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا کی شدت روکنے کے لیے ہر قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔
آن لاین دستخط مہم کینیڈا کی لبرل پارٹی کے رکن «فرانک بیلیس» کی حمایت سے شروع کیا گیا ہے انکا کہنا ہے کہ اسلام کا ظہور ایک ہزار چار سو سال پہلے ہوا ہے اور اس وقت ڈیڑھ ارب لوگ اس دین کو فالو کررہے ہیں۔
اس پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ مسلمان کینیڈا کی ترقی اور تمدن کی ترویج میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ایک چھوٹا گروپ دہشت گردی کرکے اسلام کو بدنام کررہا ہے جسکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔
اب تک اس پٹیشن پر ۵۳ ہزار لوگ دستخط کرچکے ہیں اور اگر دستخط مہم میں ایک لاکھ لوگ شریک ہوتے ہیں تو کینیڈا کا پارلیمنٹ اس کو ڈسکس کرنے پر مجبور ہوگا۔
اس سے پہلے کینیڈا کے مختلف دوسرے شہروں میں بھی مہم کے زریعے اسلامو فوبیا سے مقابلے کی کوششیں کی گئیں ہیں۔