اشتعال انگیز تقریر , مذہبی منافرت والے لٹریچر کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

IQNA

اشتعال انگیز تقریر , مذہبی منافرت والے لٹریچر کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

12:09 - October 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3501651
بین الاقوامی گروپ: محرم سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں ، فرقہ واریت پھیلانے اور شر انگیزی کی اجازت نہیں دیں گے :شہبازشریف
اشتعال انگیز تقریر , مذہبی منافرت والے لٹریچر کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے محرم الحرام کے دوران عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور اشتعال انگیز تقاریر اور مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کرنیوالوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا ۔ 
اعلیٰ سطح کے سکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور گزشتہ برس سے بڑھ کر یہ انتظامات ہونے چاہئیں، مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائے ، مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کیلئے چار درجاتی سکیورٹی حصار پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ،مرتب کئے گئے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے ۔
 انہوں نے کہا کہ امن کمیٹیو ں کے ارکان اور منتخب نمائندے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور بھائی چارے ، تحمل و برداشت کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے اشتعال انگیز تقاریر اور منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائی میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔
نظرات بینندگان
captcha