سوڈان؛ یونیورسٹی میں قرآنی مینار کا افتتاح

IQNA

سوڈان؛ یونیورسٹی میں قرآنی مینار کا افتتاح

5:52 - October 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3501652
بین الاقوامی گروپ: سوڈان کی اسلامی گرلز یونیورسٹی میں قرآنی مینار کا افتتاح کیا گیا

سوڈان؛ یونیورسٹی میں قرآنی مینار کا افتتاح


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «source-۷.com» کے مطابق سوڈان کے شہر «أم درمان» کی اسلامی یونیورسٹی کے قرآنی مینار کی افتتاحی تقریب میں سوڈان کی وزیر تعلیم «سمیه محمد احمد ابو کشوه»، فلاحی امور کے ڈایریکٹر«عائض بن دبسان القحطانی» سمیت دیگر اعلی شخصیات شریک تھیں۔


رپورٹ کے مینار چار فلور پر مشتمل ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی اور قرآنی اداروں کے دفاتر بنائے گیے ہیں۔

مینار میں باون کلاسز تعمیر کی گئی ہیں جسکی ہر کلاس میں تیس طالبعلموں کے بیٹھنے کی جگہ موجود ہے اور بیک وقت اس مینار میں ڈیڑھ ہزار سے زائد طلبا قرآنی کلاسز میں شرکت کرسکتے ہیں ۔


قرآنی مینار قطر کے فلاحی ادارے «شیخ ثانی بن عبدالله»(راف) اور سوڈان کے فلاحی ادارے «ذي النورین» کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

سوڈان کی وزیر تعلیم نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں قرآنی مینار کی تعمیر پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیمات کے حوالے سے کوششیں قابل تحسین ہیں اور بلاشبہ قرآنی کلاسز میں ایسی طالبات پرورش پائیں گی جنکے گود سے کل کے بہترین معمار معاشرے کو حاصل ہوگا ۔


3534634

نظرات بینندگان
captcha