بحرین؛ محرم مخالف سلفی پوسٹرز چسپاں

IQNA

بحرین؛ محرم مخالف سلفی پوسٹرز چسپاں

6:51 - October 08, 2016
خبر کا کوڈ: 3501662
بین الاقوامی گروپ: بحرین میں آل خلیفہ کے زیر سایہ سلفی گروپ کی جانب سے عزاداری امام حسین(ع) کے خلاف پوسٹرز نصب کیا گیا ہے

بحرین؛ محرم مخالف سلفی پوسٹرز چسپاں


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «منامه پوسٹ» کے مطابق " مرکز الفرقان " نامی سلفی گروپ محرم کو سنت اور بدعت کے عنوان سے پیش کرنے کی کوششوں پر کام کررہا ہے.

منامہ شہر کے علاقے «الحورة» میں نصب پوسٹرز میں عوام کے جذبات کو عاشورا اور عزدارای امام حسین(ع) کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


رپورٹ کے مطابق «مرکزحفظ قرآن الفرقان» کا قیام سال ۱۹۹۷ کو عمل میں لایا گیا تھا جو سلفی تعلیمات کی ساتھ شدت پسندی پھیلانے پر کام کررہا ہے.


دوسری جانب آل خلیفہ کے عناصر تعزیوں اور محرم کے بینرز کو مختلف علاقوں سے اکھاڑنے ، علما کو تنگ کرنے اور عزاداری پروگراموں میں رکاوٹیں ڈالنے میں مصروف ہیں.


ان واقعات کے باوجود بحرین میں آل خلفیہ کے حکام دعوی کررہے ہیں کہ ملک میں کسی طرح کی مذہبی پابندی نہیں اور حکومت تمام فرقوں کا برابر احترام کرتی ہے.


3536134

نظرات بینندگان
captcha