
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «منامه پوسٹ» کے مطابق " مرکز الفرقان " نامی سلفی گروپ محرم کو سنت اور بدعت کے عنوان سے پیش کرنے کی کوششوں پر کام کررہا ہے.
منامہ شہر کے علاقے «الحورة» میں نصب پوسٹرز میں عوام کے جذبات کو عاشورا اور عزدارای امام حسین(ع) کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق «مرکزحفظ قرآن الفرقان» کا قیام سال ۱۹۹۷ کو عمل میں لایا گیا تھا جو سلفی تعلیمات کی ساتھ شدت پسندی پھیلانے پر کام کررہا ہے.
دوسری جانب آل خلیفہ کے عناصر تعزیوں اور محرم کے بینرز کو مختلف علاقوں سے اکھاڑنے ، علما کو تنگ کرنے اور عزاداری پروگراموں میں رکاوٹیں ڈالنے میں مصروف ہیں.
ان واقعات کے باوجود بحرین میں آل خلفیہ کے حکام دعوی کررہے ہیں کہ ملک میں کسی طرح کی مذہبی پابندی نہیں اور حکومت تمام فرقوں کا برابر احترام کرتی ہے.