
ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آٹھویں محرم الحرام کو حفاظ اور قرآء بین الحرمین کربلا میں عزاداری کریں گے۔
آستانے کے قرآنی امور کے نمائندے «صفاء السیلاوی» کا کہنا ہے : قرآنی اجتماع کو دارالقرآن مرکز کا ایک پروگرام قرار دیا جاسکتا ہے جسمیں حفاظ بچوں کے علاوہ آستانے کے اسٹاف بھی شرکت کرتے ہیں
انکا کہنا تھا: قرآنی مرکز کے پروگرام کے مطابق مختلف مقدس زیارتوں کے قرآء کی شرکت کے ساتھ کربلا شہر میں واقع «خیمهگاه حسینی» میں ختم کرنے کی تقریب منعقد کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
السیلاوی کے مطابق محرم الحرام کی وجہ سے اس قرآنی پروگرام میں سب شوق کے ساتھ شرکت کرتے ہیں اور قرآنی تلاوتوں کا ثواب سید الشهداء(ع) اور شہدائے کربلا کو ہدیہ کرتے ہیں۔
«خیمهگاه حسینی» کربلا میں زیارتی مکان ہے جو حرم مطهر حضرت اباعبدالله الحسین (عليه السلام) سے پانچ سو میڑ کے فاصلے پر واقع ہے۔