امریکہ ؛ قرآن مجید کی توہین پر صرف دوہفتہ کی سزا !

IQNA

امریکہ ؛ قرآن مجید کی توہین پر صرف دوہفتہ کی سزا !

6:57 - October 08, 2016
خبر کا کوڈ: 3501664
بین الاقوامی گروپ: قرآن سوزی اور اسلامی مرکز پر توہین آمیز جملے لکھنے پر ملوث شخص کو صرف دوہفتے کی سزا سنائی گیی ہے !

امریکہ ؛ قرآن مجید کی توہین پر صرف دوہفتہ کی سزا !


ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق گستاخ قرآن اور توہین آمیز جملے درج کرنے والے امریکی باشندہ «آدم ڈیویڈ اسموک» کو عدالت نے دو ہفتے کی سزا سنائی ہے۔ اس سے پہلے مجرم قرآنی جلانے اور اسلام کے خلاف نعرے لکھنے کا اعتراف کرچکا ہے۔


دوسری جانب فیڈرل عدالت کے فاضل وکیل کا کہنا ہے کہ اسموک کو پانچ سال تک واچنگ لسٹ میں رکھنے کے علاوہ دس ہزار ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا ہے اور مجرم کو اسلامی مرکز سے معافی مانگنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔


مجرم نے سال ۲۰۱۱ میں اسلامی مرکز کے سامنے دو قرآنی نسخوں کو آگ لگانے اور مرکز کی دیواروں پر«مرگ بر اسلام» کا نعرہ لکھا تھا۔


مجرم کے ایک اور ساتھی کو بھی معاونت پر زیر نظر رکھںے اور ہزاروں ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گیی ہے۔


3536117

نظرات بینندگان
captcha