
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق عراق صوبہ دیالہ کے پولیس حکام کے مطابق پولیس کے خصوصی گروپ پر مشتمل ٹیم نے بعقوبہ میں ایک خصوصی آپریشن کرتے ہویے عزداری کی مجلس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش سے وابستہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
تکفیری گروپ سے وابستہ دہشت گرد نے مجلس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ اسکے قبضے سے نو تیار بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گرد نے سال ۲۰۱۴ اور ۲۰۱۵ کو متعدد واقعات میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق منصوبہ ناکام بنا کر عوام کو ایک بڑے حادثے سے بچایا گیا ہے
عراقی صوبہ دیالہ میں عزاداری کے حوالے سے سخت سیکورٹی اقدامات کیے گیے ہیں ۔