
ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں قائم خیرکم نامی درس و تدریس میں سرگرم تنظیم کی جانب سے نابینا ، گونگے اور بہرے افراد کے لئے حفظ قرآن کےلئے اسمارٹ ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے جسے ’’القرآن نورنی‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
سالم احمد فاؤنڈیشن اور ایک مخیر خاندان کی معاونت سے تیار ہونے والی اسمارٹ ایپلی کیشن تحفیظ القرآن کی دنیا میں منفرد سہولت ہے، جو عربی اور انگلش زبان میں تیار کی گئی ہے اور صوتی آہنگ کے ساتھ نابینا افراد کو آیات قرآنی یاد کرانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
خیر کم تنظیم کے چئیرمین انجینئر عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ القرآن نورنی پروگرام کا مقصد نابینا گونگے اور بہرے افراد کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قرآن پاک حفظ کراکے معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہے۔