
ایکنا نیوز- روزنامه «The Local» کے مطابق فریڈم نسل پرست گروپ نے ویانا میں مفت قرآن مجید تقسیم کرنے کی مہم کو بند کرنے کا حکم دیا ہے
آسٹریا کے حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں قرآن مجید کو تقسیم کرنے کی مہم کو روکنے کا حکم دیا گیا ہے مگر اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔
آسٹریا میں قرآن تقسیم کرنے کی مہم کو اس انکشاف کے بعد بند کردیا گیا ہے کہ اس کمپین کا انچارج ایک شدت پسند گروپ کا رکن ہے۔
جرمنی میں قرآن تقسیم کرنے پر پابندی
جرمنی کے صوبے نورڈراین - وسٹفالن میں «إقرأ» مہم کو بند کیا گیا ہے
اس مہم میں لمبی داڑھیوں کے ساتھ چند افراد سڑک میں ٹیبل رکھ کر قرآن مجید تقسیم کرتے تھے
جرمن حکام کے مطابق سلفی افراد اس مہم کو چلا رہے تھے کیونکہ اس صوبے میں تین ہزار افراد سلفی گروپوں سے وابستہ ہیں اور اس مہم کے پیچھے عرب ممالک کے کچھ امرا کام کررہے ہیں۔