ٹائم میگزین کے سرورق پر شائع رپورٹ شام میں رضا کاروں کے ایک گروپ ’ سفید ہیلمٹ‘ پر ہے جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دن رات جنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد پہنچارہے ہیں۔ وائٹ ہیلمٹ کے رضاکاروں نے اب تک ہزاروں افراد کی جانیں بچائی ہیں۔ یہ گروپ بمباری کے بعد فوراً متاثرہ علاقوں میں پہنچتا ہے اور معصوم شہریوں کی زندگیاں بچانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔ اس گروپ کو ستمبر میں ’ رائٹ لائیولی ہُڈ ایوارڈ‘ بھی دیا گیا اور کئی حلقوں نے انہیں نوبیل امن انعام دینے کی درخواست بھی کی ہے۔