امریکہ؛ «ڈیربرن» میں جلوس عزا + تصاویر

IQNA

امریکہ؛ «ڈیربرن» میں جلوس عزا + تصاویر

9:27 - October 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3501686
بین الاقوامی گروپ: آٹھویں محرم الحرام کی مناسبت سے ڈیربرن شہر میں واقع پارک «فورڈ ووڈز» میں ہزاروں لوگوں نے «لبیک یا حسین» کے ساتھ جلوس برآمد کیا

امریکہ؛ «ڈیربرن» میں جلوس عزا + تصاویر


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Detroit Free Press» کے مطابق شهادت امام حسین(ع) کی یاد اور غم منانے کے لیے ہزاروں پیروان اہل بیت نے جلوس عزا برآمد کیا

مجلس عزا سے خطاب میں علما نے کہا کہ قیام امام حسین دراصل ظالموں اور دہشت گردوں سے مقابلے کا درس دیتا ہے اور اس حوالے سے ہم داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کی شدید مذمت کرتے ہیں.


جلوس میں شامل علمبردار ۲۳ سالہ حسین برو نے کہا : ہم یہاں آئے ہیں تاکہ امام حسین(ع) کی یاد اور قیام کو زندہ رکھ سکے۔
انکا کہنا تھا کہ امام حسین(ع) نے عدالت کے لیے قیام کیا اور مظلوم کی حمایت اور امن کا پیغام دیا ہے.

امریکہ؛ «ڈیربرن» میں جلوس عزا + تصاویر


امریکن مسلم جوان نے مزید کہا : امام حسین(ع) صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ انسانیت کے ہیرو ہیں ۔


«فریڈسن» اسکول سے فورڈوڈز پارک تک جلوس میں عزداری کے ساتھ لبیک یا حسین(ع) کے نعرے بھی لگا
ئے گیے۔

جلوس میں شامل عزاداروں کے ہاتھ میں پلے کارڈ موجود تھے جنپر «مسلمان داعش کے خلاف کھڑے ہیں»، «مسلم داعش کا مخالف» اور «هیهات منا الذله» کے جملے درج تھے جبکہ ماتمیوں نے اسرائیل اور آل سعود کے مظالم کی بھی مذمت کی۔

مذکورہ جلوس ہر سال «عاشورا پروجیکٹ» کے عنوان سے میشی گن کےڈیربرن سٹی میں نکالا جاتا ہے.

امریکہ؛ «ڈیربرن» میں جلوس عزا + تصاویر


3537002

نظرات بینندگان
captcha