ایکنا نیوز- سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ اپ لوڈ کیا گیا ہے جسمیں مسلمان جوانوں کا گروپ سڑکوں پر تلاوت سنا رہا ہے
اکثر امریکی عوام نے تلاوت سننے کے بعد کہا کہ انکو تلاوت سننے سے آرام ملا ہے اور انہوں نے اسلام کے امن اور محبت کی تعریف کی ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے عربی لباس دیکھ کر بعض لوگ تلاوت کے قریب نہیں آرہے تھے مگر جب انہیں جوانوں نے لباس تبدیل کیے تو لوگوں کے عمل میں فرق سامنے آیا۔
لوگوں میں ایسے افراد بھی شامل تھے جنہوں نے دیر تک تلاوت سننے کی درخواست کی اور کہا کہ انکو تلاوت کی آواز سے خاص آرام ملتا ہے جبکہ ایک خاتون نے کہا کہ تلاوت سے ایسا آرام ملتا ہے جیسے کویی ماں بچے کو لوری سنا رہی ہو۔
