فرانس؛ سڑکوں پر نماز کی ادائیگی ممنوع

IQNA

فرانس؛ سڑکوں پر نماز کی ادائیگی ممنوع

7:05 - October 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3501713
بین الاقوامی گروپ: فرانس کے شہر «لنی سور مرن» کے مئیر نے «ایل دو فرانس» کے علاقے میں سڑکوں پر نماز پر پابندی کا عندیہ دے دیا

فرانس؛ سڑکوں پر نماز کی ادائیگی ممنوع


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «parlmany.com» کے مطابق «ایل دو فرانس» کے علاقے میں کھلی جگہوں اور سڑکوں پر نماز پر پابندی لگا دی جائے گی

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شہر میں واحد مسجد کو بند کرنے اور دو امام جماعت کو شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد یہاں کے مسلمان مسجد کے باہر نماز ادا کرتے رہے ہیں جسپر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مئیر نے سڑک پر نماز ادا کرنے پر پابندی کا عندیہ دیا ہے۔

«لنیی سور مرن» کے مئیر نے حکومت سے اس پابندی میں تعاون کی درخواست کی ہے۔


متعصب مئیر نے اپنے اس اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرانس میں اکثر حملوں میں دہشت گرد عناصر خدا کا نام لیتے ہیں اور مسلمانوں میں سے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ یہاں کی مساجد شدت پسندی پھیلانے میں کردار ادا کرتی ہیں اور اسی وجہ سے اس شہر کی واحد مسجد کو بھی بند کیا گیا ہے۔


3537892

نظرات بینندگان
captcha