مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 100 روز مکمل، 110 سے زائد کشمیری جان بحق

IQNA

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 100 روز مکمل، 110 سے زائد کشمیری جان بحق

13:30 - October 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3501716
بین الاقوامی گروپ: مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کی نئی لہر کو 100 روز مکمل ہو گئے لیکن وادی کے حالات بدستور کشیدہ ہیں جب کہ حالیہ کشیدگی میں فوج کے ہاتھوں اب تک 110 کشمیری جان بحق اور 12 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 100 روز مکمل، 110 سے زائد کشمیری جان بحق

ایکنا نیوز-ایکسپریس نیوز کے مطابق 8 جولائی کو بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوان حریت پسند رہنما برہان مظر وانی کی شہادت نے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے اور ہربان وانی کی شہادت کے بعد سے شروع ہونے والی جدو جہد کو 100 روز مکمل ہو چکے ہیں۔

برہان مظفر وانی کے جنازے میں لاکھوں کشمیریوں نے شرکت کی اور شہید کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنایا، اس کےساتھ ہی پوری مقبوضہ وادی میں طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔ اور کشمیری نوجوان سر پر کفن باندھ کر قابض بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گئے۔

بھارتی فوجیوں نے احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے چھروں کی بوچھاڑ کی تو ایک ہزار سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہو گئے، ان میں آدھی سے زیادہ تعداد 20 سال سے کم عمر نوجوانوں کی ہے، بھارتی فوج نے تو معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا، شہداء میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔

بھارتی فوج نے کرفیو نافذ کر کے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے، وادی میں خوراک اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ تک رسائی بھی بند ہے، کشمیری بچے اسکول جانے سے بھی قاصر ہیں جس کی وجہ سے ان ک تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ یاسین ملک سمیت بڑی تعداد میں حیرت پسند کشمیری رہنما نظر بند ہیں لیکن اس تمام تر صورتحال کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت ماند نہیں پڑ رہا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha