دہشتگردی میں ملوث اداروں کو بند کرنیکی ضرورت ہے: رانا تنویر

IQNA

دہشتگردی میں ملوث اداروں کو بند کرنیکی ضرورت ہے: رانا تنویر

10:58 - October 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3501723
بین الاقوامی گروپ: دینی مدارس کو سسٹم میں لانا مشکل کام ہے۔ دہشت گردی میں ملوث اداروں کو بند کرنے کی ضرورت ہے
دہشتگردی میں ملوث اداروں کو بند کرنیکی ضرورت ہے: رانا تنویر
ایکنا نیوز- شفقنا- وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دینی مدارس کو سسٹم میں لانا مشکل کام ہے۔ دہشت گردی میں ملوث اداروں کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کے نقاط میں سے کچھ پر عملدرآمد ہو گیا،جبکہ کچھ پر تیزی سے کام جاری ہے۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا۔

اپنے خطاب میں وفاقی وزیر تنویر حسین نے کہا کہ آج کا پاکستان پہلے سے بہت بہتر ہوچکا ہے، دہشت گردی میں واضح کمی آئی اور ساتھ غیر قانونی آئی ڈی کارڈزکو کینسل کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این جی اوز کو رجسٹرڈ کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی اور بلوچستان کے حالات بہتری کی جانب جارہے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha