
ایکنا نیوز- اسلامی نیوز ایجنسی(اینا) کے مطابق فلسطین کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے بین الاقوامی سیمینار بعنوان «ائمه جماعات اور اقلیتی مسلمان» میں امام جماعت کہ ذمہ داریوں اور شدت پسندی کے حوالے سے تجزیاتی مقالہ پیش کیا ۔
انہوں نے اسلاموفوبیا روکنے کے حوالے سے کہا کہ اسلام ہدایت اور رحمت کا دین ہے جو اعتدال پسندی کا درس دیتا ہے اور اس دین پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگانا کسی کو زیب نہیں دیتا۔
مفتی اعظم نے کہا : اس سیمینار میں اسلامی چہرے کو درست پیش کرنے کے علاوہ ترقی اور بقایے باہمی کو ترویج دینے پر زور دیا گیا۔
افتتاحی تقریب سے شیخ الازهر «احمد الطیب»، مفتی اعظم مصر «شوقی علام»، اور بوسنیا کے مفتی اعظم «شیخ مصطفی سریچ» نے بھی خطاب کیا ۔
اس بین الاقوامی سیمینار میں 80 ممالک کے علما اور دانشور شریک تھے جو دہشت گردی اور شدت پسندی کے حوالے سے تجاویز اور مقالے پیش کررہے تھے۔