دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کا کردار سامنے آنا چاہیے

IQNA

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کا کردار سامنے آنا چاہیے

7:41 - October 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3501745
بین الاقوامی گروپ: مفتی اعظم «شیخ عبداللطیف دریان» کا دہشت گردی کے خلاف اسلامی دنیا کی کوششوں کو مغربی ممالک کے سامنے لانے پر زور
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کا کردار سامنے آنا چاہیے

ایکنا نیوز- نیوز چینل «المنار» کے مطابق لبنان کے مفتی اعظم شیخ عبداللطیف دریان نے دارالفتوی کے بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے مقابلے کے لیے عالم اسلام اور اسلامی مکتب کی خصوصیات کو سامنے لانے اور بقایے باہمی کے اصولوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا : مختلف اقوام میں روادارانہ رویہ نفرت کی آگ کو خاموش کرسکتا ہے جسکی وجہ سے انسانیت خستہ حال ہوچکی ہے۔


لبنانی مفتی کا کہنا تھا: اسلام امن ومحبت کا پیغام دینے والا دین ہے اور بغیر رنگ و نسل کے تمام اقوام میں برابری اور برادری کا خواہ ہے

انہوں نے کہا کہ امن کے دین کو آج دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔


انہوں نے مذاہب میں گفتگو پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تعصب اور نفرت کی فضا ختم کرکے ہی ہم اسلام کے درست پیغامات کو عام کرسکتے ہیں

اسلامی دنیا کے دارالفتوی مراکز کا سیمینار دو دن تک جاری رہا جسمیں دنیا کے 80 ممالک کی اہم شخصیات اور اسلامی دانشور شریک تھے۔


3539224

نظرات بینندگان
captcha