چار مہینے میں حفظ قرآن کا کمال

IQNA

چار مہینے میں حفظ قرآن کا کمال

6:48 - October 22, 2016
خبر کا کوڈ: 3501749
بین الاقوامی گروپ: عراقی شہر بابل کے نوجوان «حسین عبید الجعیفری» نے صرف چار مہینے میں قرآن مجید حفظ کرلیا ہے

چار مہینے میں حفظ قرآن


ایکنا نیوز- آستانہ قدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نوجوان حافظ قرآن «حسین عبید الجعیفری» نےحرم امام حسین(ع) کے متولی «شیخ عبدالمهدی الکربلائی» سے ملاقات کی جسمیں حرم مطہر کے متولی نے انہیں اس کارنامے پر خراج تحسین پیش کیا۔

نوجوان عراقی حافظ کے استاد «شیخ فاضل التمیمی» کا کہنا ہے کہ عبدل جعیفری نے سخت محنت کے بعد صرف چار مہینے میں قرآن مجید حفظ کرنے کا سہرا سر کرلیا ہے۔


انہوں نے کہا : ابتدا میں روزانہ تین صفحے حفظ کرنے کے بعد انہوں نے دن میں بیس صفحے تک حفظ کرنا شروع کیا اور یوں چار مہینے کے بعد وہ پورا قرآن حفظ کرنے میں کامیاب ہوا۔

«ایک هزار حافظ قرآن» پروجیکٹ کے انچارج التمیمی کا کہنا ہے کہ نوجوان حافظ قرآن نے ایک دن ایک پارہ حفظ بھی کیا جو انکی قابلیت کی عمدہ علامت ہے۔


«ایک هزار حافظ قرآن» عراق کے مختلف شہروں میں شروع کیا گیا ہے اس اسکا مقصد جوانوں کو حفظ قرآن کی جانب مائل کرانا ہے

قرآنی پروگرام «ایک هزار حافظ قرآن» میں حسن قرآت اور حفظ کے علاوہ درجنوں ثقافتی اور مذہبی تبلیغی پروگرام بھی شامل ہیں جن سے زائرین بھی مستفید ہوتے ہیں ۔


3539471

نظرات بینندگان
captcha