‘اسٹیٹس کوکے خلاف احتجاج نہ کرنےوالا ظلم کے نظام میں شریک ہے / امیر جماعت اسلامی

IQNA

‘اسٹیٹس کوکے خلاف احتجاج نہ کرنےوالا ظلم کے نظام میں شریک ہے / امیر جماعت اسلامی

13:54 - October 23, 2016
خبر کا کوڈ: 3501762
بین الاقوامی گروپ: نظریہ پاکستان کے خلاف بات کرنےوالوں سے ہماری کھلی جنگ ہے، پاکستان کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے‘۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا جماعت اسلامی کے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اسٹیٹس کوکے خلاف احتجاج نہ کرنےوالا ظلم کے اس نظام میں شریک ہے، ہم پر مسلط لوگ انگریزوں اور امریکا کے ایجنٹ ہیں‘۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ’لبرل اورسیکیولرپاکستان قائداعظم اور پاکستان کے لیے قربانی دینےوالوں کےمنافی ہے، وزیراعظم لبرل اور سیکولر پاکستان کی بات کرتے ہیں‘۔

سراج الحق نے کہا کہ میں یہ بتادوں کہ’نظریہ پاکستان کے خلاف بات کرنےوالوں سے ہماری کھلی جنگ ہے، پاکستان کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے‘۔

نظرات بینندگان
captcha