
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی Timetürk، کے مطابق بیس سالہ نابینا ترک قاری طه اصلان کا تعلق ترکی کے شہر«کوتاهیه» سے ہے ۔
ترک حافظ جو ایک مقامی مدرسے میں زیر تعلیم ہے بریل خط سے حفظ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
حافظ قرآنی قاری کا کہنا ہے : میں روزانہ تین سے چار صفحے حفظ کرنے کی مشق کرتا تھا اور بلاآخر آٹھ مہینے اور پندرہ دن کی محنت کے بعد خدا کے کرم سے مجھے کامیابی ملی ۔
انکا کہنا تھا : اس وقت میں کوتاہیہ شہر کے «دوملو پینار» یونیورسٹی میں ادیان کا طالب علم ہو اور میرا ارادہ ہے کہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد بریل خط کے ساتھ کتاب لکھوں۔
ترک حافظ کے استاد «سلیمان چاییر» نے اپنے شاگرد کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا : بلاشبہ طہ کو حفظ کرانے میں اس کی فیملی کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔
نابینا حافظ کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔