تنظیم اسلامی کے زیر اہتما م فحاشی اور بے حیائی کے خلاف ریلی

IQNA

14:50 - October 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3501771

تنظیم اسلامی کے زیر اہتما م فحاشی اور بے حیائی کے خلاف ریلی

بین الاقوامی گروپ: دینی جماعتیں منظم ہو کر حکومتی ایوانوں میں آواز بلند کریں :مقررین کا خطاب

تنظیم اسلامی کے زیر اہتما م فحاشی اور بے حیائی کے خلاف ریلی
ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق ملتان میں تنظیم اسلامی کے زیر اہتما م جامع مسجد قرطبہ گارڈن ٹائون سے تحصیلدار موڑ شیر شاہ روڈ تک فحاشی اور بے حیائی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر مقررین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ منظم ہو کر حکومتی ایوانوں میں فحاشی کے خلاف آواز بلند کریں۔حکمران غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں ۔اس موقع پر شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔
نظرات بینندگان
captcha