
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «metrowest»کے مطابق بوسٹن میں اسلامی مرکز کے سربراہ «شاهین اختر» ایک سال سے مختلف ثقافتی اور علمی مراکز کے کے دوروں پر اسلام کے حوالے سے نادرست تصورات مٹانے کی کوشش کررہا ہے۔
شاہین اختر مختلف مراکز کے دوروں پر اسلام کے حوالے سے اٹھائے گیے سوالوں کے جوابات دینے کے علاوہ عیسائیت ، یہودیت اور اسلام میں مشترک نکات کو بیان کرتے ہیں کیونکہ حالیہ سالوں میں دہشت گردی سے اسلام کو تعلق جوڑنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔
اسلامی مرکز کے سربراہ ان دوروں میں داعش اور اسلام میں فرق کو واضح کرنے کے علاوہ اسلام میں دہشت گردی کی ممنوعیت کی تعلیمات کو عام کرنے پر علمی انداز میں کام کررہا ہے۔
حالیہ دنوں ایک دورے کے دوران انہوں نے خطاب میں کہا کہ شدت پسندی کی ہر طرح سے مذمت کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ اسے اسلام یا مسلمانوں سے جوڑا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی اسلام کے رو سے درست نہیں کیونکہ اسلام ایک وسیع النظرنظام زندگی ہے۔