خونخوار وہابی دہشت گردتنظیم داعش کا خلیفہ ابوبکر بغدادی موصل سے بھاگ گیا

IQNA

خونخوار وہابی دہشت گردتنظیم داعش کا خلیفہ ابوبکر بغدادی موصل سے بھاگ گیا

15:04 - October 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3501778
بین الاقوامی گروپ: عرب ذرائع کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خودساختہ خلیفہ ابو بکر بغدادی عراق کے شہر موصل سے شام کی طرف فرار ہوگيا ہے۔

خونخوار وہابی دہشت گردتنظیم داعش کا خلیفہ ابوبکر بغدادی موصل سے بھاگ گیاایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے النہار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خودساختہ خلیفہ ابو بکر بغدادی عراق کے شہر موصل سے شام کی طرف فرار ہوگيا ہے۔اطلاعات کے مطابق ابو بکر بغدادی اپنے اہلخانہ اور 50 محافظوں کے ہمراہ موصل سے شام کی سرحد کی طرف بھاگ گیا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق  داعش دہشت گردوں نے الرطبہ علاقہ پر حملہ کیا اور اسی حملے کے دوران دہشت گردوں نے علاقہ سے ابو بکر بغدادی  کو شام کی سرحد کی طرف بھاگنے کا موقع فراہم کیا۔ ذرائع کے مطابق عراقی فورسز نے موصل کو آزاد کرانے کے لئے گذشتہ ہفتہ سے فوجی آپریشن کا آغاز کررکھا ہے جس کے دوران سیکڑوں داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha