کوئٹہ میں فورسز کی کارروائی،پولیس کے تربیتی مرکز پر حملے میں ملوث کالعدم لشکری جھنگو ی کے 4دہشتگرد ہلاک

IQNA

کوئٹہ میں فورسز کی کارروائی،پولیس کے تربیتی مرکز پر حملے میں ملوث کالعدم لشکری جھنگو ی کے 4دہشتگرد ہلاک

14:07 - October 29, 2016
خبر کا کوڈ: 3501801
بین الاقوامی گروپ:حکام کے مطابق حملے میں ملوث دیگر مشتبہ انتہا پسندوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ لشکر جھنگوی العالمی نے داعش کے ساتھ مل کر پولیس کے تر بیتی مرکز پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا تھا
کوئٹہ میں فورسز کی کارروائی،پولیس کے تربیتی مرکز پر حملے میں ملوث کالعدم لشکری جھنگو ی کے 4دہشتگرد ہلاک

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران پولیس کے تربیتی کیمپ پر حملے میں ملوث چار دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے ایک مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی، دستی بم بھی پھینکے جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا اور وہ مبینہ طور پر پولیس کے تربیتی کیمپ پر حملے میں ملوث تھے۔حکام کے مطابق حملے میں ملوث دیگر مشتبہ انتہا پسندوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ لشکر جھنگوی العالمی نے داعش کے ساتھ مل کر پولیس کے تر بیتی مرکز پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔دوسری جانب بلوچستان حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ چند روز پہلے پیش آنے والے دہشتگردی کے المناک واقعہ میں 61اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

نظرات بینندگان
captcha