
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق بغداد سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کو بغداد کے علاقے جابر بن حیان میں ایک عزاداری موکب { خیمہ} پر خودکش حملے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم سات عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوگیے ہیں ۔
السومریہ نیوز کے مطابق سیکورٹی حکام نے حادثے کی جگہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
داعش موصل آپریشن سے توجہ ہٹانے کے لیے مختلف شہری علاقوں میں خودکش حملوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے اور اس سے پہلے کرکوک شہر میں بھی حملہ کیا گیا تھا ۔