
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ایرانی شہرت یافتہ فلم «محمد رسولالله» کی ترک سینما گھروں میں نمائش جاری ہے اور عوام جوق در جوق اس فلم کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں ۔
استبول کے سینما گھر «کانیون» میں نمائش دیکھنے کے لیے ترکی کی اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ ایرانی سفارت کار بھی موجود تھے۔
فلم دیکھتے ہوئے شرکاء کے آنسو نکل پڑے ، ایک فلم بین ترک شخص کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ یہ فلم پورے سال تک ترکی کے سینما گھروں میں چلے گی تاکہ سب جی بھر کو اس فلم کو دیکھ سکے ۔
انہوں نے کہا کہ اس فلم کو دیکھ کر بیحد خوشی ہوئی اور اس فلم کا سب سے بڑا پیغام حضرت محمد(ص) کی مہربانی ، دوستی اور مروت ودرگذر کو پیش کرنا ہے۔
ترک فلمی ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ فلم «محمد رسولالله(ص)» ریکارڑ کمائی حاصل کرے۔
فلم دیکھنے والے اکثر شایقین کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ اس فلم کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کریں گے۔
استنبول میں ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر عبدالرضا راشد نے کہا ہے کہ اس فلم کو علما اور دانشورں کے مشورے کے بعد ترکی زبان کے ترجمے کے ساتھ پیش کی جارہی ہے۔