چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں اور انہیں اسلام آباد میں جلسے کی اجازت پر مستعفی ہوں: پی پی پی

IQNA

چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں اور انہیں اسلام آباد میں جلسے کی اجازت پر مستعفی ہوں: پی پی پی

14:09 - October 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3501810
بین الاقوامی گروپ:پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ملک میں موجودہ صورتحال کی سیاسی وجوہات بھی ہیں لیکن اس کی ایک بڑی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا ہے
چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں اور انہیں اسلام آباد میں جلسے کی اجازت پر مستعفی ہوں: پی پی پی

ایکنا نیوز- شفقنا- پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ تحریک انصاف سے اختلافات ضرور ہیں لیکن پاناما لیکس کے معاملے پر ہم متفق ہیں، پاناما کے بل کو منظور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہورہا ہے وہ حکومت کی نااہلی کی اعلیٰ مثال ہے، حکومت نے تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر دھاوا بول کر بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کیا جہاں نہتے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا کیا۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ملک میں موجودہ صورتحال کی سیاسی وجوہات بھی ہیں لیکن اس کی ایک بڑی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا ہے، وزیر دخلہ چوہدری نثار نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں لہٰذا وہ اپنی وزارت سے مستعفی ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور شدت پسند تنظیم کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت بھی دی۔

نظرات بینندگان
captcha