شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ 9 القاعدہ دہشت گرد ہلاک اور5 فرار

IQNA

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ 9 القاعدہ دہشت گرد ہلاک اور5 فرار

12:22 - November 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3501832
بین الاقوامی گروپ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شیخوپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے 9 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ دیگر 5 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ 9 القاعدہ دہشت گرد ہلاک اور5 فرار

ایکنا نیوز-ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ٹی نے خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ کے علاقے خیرو دی ملیاں کے قریب کارروائی کی تو وہاں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک اور 5 فرار ہوگئے۔ سی ٹی دی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلو بارود، 4 کلاشنکوف، 5 موٹرسائیکلیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا جب کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha