ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ(این این آئی) گزشتہ ایک ماہ اور چندایام کے دوران43ہزارمسلمانوں نے عمرہ ادا کیا، ان میں 90 فیصد کا تعلق جنوب مشرقی ایشیا اور پاکستان سے ہے ۔
رواں عمرہ سیزن میں چندہفتوں کے دوران 43 ہزارعازمین مکہ معظمہ پہنچے ۔ رواں سال کے دوران عمرہ سیزن کاآغازصفرالمظفر کے بجائے محرم الحرام ہی سے کر لیا گیا تھا ۔
ویزہ فیسوں میں اضافے اور بدامنی کے واقعات کے پیش نظرعرب ممالک اورترکی سے بہت کم مسلمان عمرہ کیلئے مکہ مکرمہ آئے ہیں ۔