پاکستان؛ پیروان اہل بیت پر عرصہ حیات تنگ

IQNA

پاکستان؛ پیروان اہل بیت پر عرصہ حیات تنگ

8:46 - November 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3501862
بین الاقوامی گروپ: فیصل رضا عابدی۔ مولانا مرزا یوسف اور پھر مولانا علی نقی نقوی کے بعد علامہ سید احمد اقبال رضوی اپنے گھر سے پولیس کے ہاتھوں گرفتار
پاکستان؛ پیروان اہل بیت پر عرصہ حیات تنگ

ایکنا نیوز- دو دیوبندیوں کے قتل پر شیعہ علما اور تنظیموں کے خلاف حقیقی نیشنل ایکشن پلان شروع کیا گیا ہے ۔ عوام سوچنے پر مجبور ہوگیے ہیں کہ کیا سندھ رینجرز اور کراچی پولیس ہر قتل میں اتنی پھرتیاں دیکھاتی ہے، جتنی خضدار کے دو دیوبندی عالموں کے کراچی میں قتل ہونے کے خلاف دکھائی گئی ہے۔ فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے تبصرے میں سید عامر حسینی نے کہا ہے کہ مجھے خضدار کے تبلیغی جماعت کے دو دیوبندی عالموں کے مارے جانے پہ افسوس ہے اور میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ان کو مارنے والے بہت چالاکی کے ساتھ پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے ایشو کے تناظر میں ریاستی اداروں اور حکومت کی نااہلی کے ساتھ ساتھ تکفیری فاشسٹوں کے سر پرستوں پہ بڑھنے والی تنقید کو کم کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ سید عامر حسینی نے کہا ہے کہ سید فیصل رضا عابدی کی پیٹل پاڑے میں ان دو تبلیغی جماعت کے عالموں کے قتل کے شبے میں گرفتار کیے گئے ہیں اور یہ گرفتاری خضدار کے ان رہائشیوں کے قتل کے چند گھنٹوں بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا سندھ رینجرز اور کراچی پولیس ہر قتل پہ مقتول یا کسی اور شخصیت کے دباؤ میں ایسی ہی پھرتی دکھاتی ہے۔؟ سید خرم ذکی کو جب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قتل کیا، تو ان کے قتل کی ایف آئی آر میں اورنگزیب فاروقی اور مولوی عبدالعزیز آف لال مسجد کو نامزد کیا گیا تھا اور آج اس بات کو گزرے کئی ماہ گزر گئے لیکن فاروقی اور عبدالعزیز گرفتار تو دور کی بات ان کو شامل تفتیش کیے بغیر خرم ذکی قتل کیس کی فائل کلوز کردی گئی۔ محض شبے کی بنیاد پہ اسی سندھ رینجرز نے سنی اتحاد کونسل سندھ کے رہنما طارق محبوب کو فوری گرفتار کرلیا تھا اور سنی تحریک کے سربراہ ثروت قادری کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جبکہ یہ سب تنظیمیں نہ تو کالعدم تھیں اور نہ ہی ان کا کوئی رکن فورتھ شیڈول لسٹ میں تھا، لیکن جعلی اہل سنت والجماعت، سپاہ یزید کالعدم ہونے، اس کی قیادت کے فورتھ شیڈول میں ہونے کے باوجود ریلیاں نکالنے میں آزاد ہے اور کراچی ،ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور میں شیعہ کو ٹارگٹ بنانے کے الزام میں اس کی قیادت و رہنماؤں پہ درجنوں مقدمات قائم ہیں، مگر یہ آزاد پھر رہے ہیں۔

ایک جیسے کیسوں میں اگر تکفیری دیوبندی فسطائیوں اور شیعہ فیصل رضا عابدی کے درمیان فرق روا رکھا جاتا ہے تو یہ کیوں نہ کہا جائے کہ اس ملک میں ریاستی اداروں کے اندر بیٹھی تکفیری لابی خود شیعہ نسل کشی میں ممد و معاون ہے۔
نظرات بینندگان
captcha