ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق آستانہ مقدس حضرت امام علی علیه السلام کے تمام انتظامی ،تبلیغاتی ، سیکورٹی اور صحت کے شعبے ہر طرح سے خدمت رسانی کے لیے آمادہ ہیں تاکہ لاکھوں حسینی زائرین کا استقبال کرسکے۔.
آستانہ مقدس حضرت امام علی علیه السلام کے جنرل سیکریٹری سید حبل المتین نے کہا ہے کہ لاکھوں زائرین کی ہرطرح سے خدمت کے لیے تمام وسایل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے صحافیوں سے کہا : حرم مطہر کے بڑے ہالوں میں رہائش کے لیے انتظامات مکمل کیے گیے ہیں اور شمالی سمت میں صحن حضرت فاطمه(س) کو بھی خوراک اور رہائش کے لیے آمادہ کیا گیا ہے۔
آستان مقدس حضرت امام علی علیه السلام کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ حرم کے نزدیک پارکنگ کے لیے بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔
