بین الاقوامی گروپ: آج کے بعد اگر تم اپنی سابقہ روش پر قائم رہے تو ہمارا تم سے وعدہ ہے کہ انشاء اللہ ہم ضرور بالضرور تمہیں ذبح کریں گے / تکفیریوں کا میڈیا پر دباو کب تک ؟
ایکنا نیوز- داعش نے پاکستانی کالم نگار قادر خان کو لکھا ہے: ہمارے پاس ایسے مختلف ادارے کام کر رہے ہیں جو تمہاری تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اور جان لو الدولۃ الخلافۃ الاسلامیۃ کے ڈیٹا بیس میں تم موجود ہوں اور ہم نے تمہیں مختلف درجوں میں تقسیم کیا ہوا ہے۔ آج کے بعد اگر تم اپنی سابقہ روش پر قائم رہے تو ہمارا تم سے وعدہ ہے کہ انشاء اللہ ہم ضرور بالضرور تمہیں ذبح کریں گے، تمہیں اپاہج بنائیں گے اور شدید ترین ذلت سے دوچار کریں گے۔ باذن اللہ۔ اور تم جانتے ہو ہمیں تم سے کیا مطلوب ہے۔ الدولۃ الخلافۃ الاسلامیۃ کو قطعاَ ایک تنظیم کے طور پر پیش مت کرو۔ اس کے خلاف دجال کی چال کا حصہ مت بنو۔ خلافت کے خلاف کسی بھی پروپیگنڈے کا حصہ مت بنو، نہ ہی ایسے کسی پروپیگنڈا کی تشہیر کرو۔ الحمد للہ ہزاروں کی تعداد میں اللہ کے غلام خلافت کے انصار تمہاری اپنی ہی افواج، پولیس، میڈیا سمیت تمام اداروں میں موجود ہیں جو ہم سے رابطے میں ہیں جو خلیفتہ المسلمین کے حکم پر کسی بھی وقت تم پر ٹوٹ سکتے ہیں اور پھر لاکھوں ایسے بھی تو ہیں جو تمہارے ہر ادارے، گلی، محلے میں موجود ہیں ان میں سے کچھ تو رابطے میں ہیں اور کچھ دن رات اسی کوشش میں ہیں۔ اللہ کی قسم ہم تمہارے گھروں تک پہنچ چکے ہوئے ہیں۔ قادر خان کا کہنا ہے:یہ ای میل مجھے abu Huzaifa abuhuzaifa1171@gmail.com :اور abu anas . almuhajir abuam1171@gmail.com کی جانب سے 11.44 رات مورخہ 08 مئی 2015 کو ملی تھیں۔ جب میں روزنامہ ایکسپریس میں کالم نویس تھا اور داعش کی سرگرمیوں کے حقائق کو منظر عام پر لایا تھا۔