
ایکنا نیوز- امارات میں جاری «شیخة فاطمة بنت مبارک» قرآنی مقابلوں میں آج ایرانی کم سن حافظہ کی باری ہے.
ایرانی نمایندے کے علاوہ آج موریتانیہ، بحرین، عراق، ترکی، صربیا اور سیرالیئون کی طالبات مقابلوں میں حاضر ہورہی ہیں جو ججز کے سوالات کے جوابات دیں گی.
مقابلوں میں صبح اور شام کے شفٹ میں ہر امیدوار سے پانچ سوالات کیے جائیں گے ۔
سعودی ، مصر، اردن، امارات، الجزائر اور عراق کے ماہرین ججز کے فرائض انجام دیں رہے ہیں
امارات میں جاری طالبات کا بین الاقوامی قرآنی حفظ مقابلہ اگلے ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا جسمیں ۷۲ ممالک سے قرآنی طالبات شریک ہیں ۔