امریکہ میں کوئی بھی جیتے ، پاکستان بارے امریکی پالیسی نہیں بدلے گی: سراج الحق

IQNA

امریکہ میں کوئی بھی جیتے ، پاکستان بارے امریکی پالیسی نہیں بدلے گی: سراج الحق

14:28 - November 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3501879
بین الاقوامی گروپ: سراج الحق کا کہنا تھا کہ دونلڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد مفادات کو نقصان پہنچا تو امریکی مسلمان خود اپنا تحفظ کر لیں گے -
ایکنا نیوز-دنیا نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کوئی بھی جیتے ، پاکستان بارے امریکی پالیسی نہیں بدلے گی ۔ سراج الحق نے مزار اقبال پر حاضری اور میڈیا سے گفتگو میں امریکہ میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں رائے دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونلڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد مفادات کو نقصان پہنچا تو امریکی مسلمان خود اپنا تحفظ کر لیں گے۔
 امیر جماعت اسلامی کا ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما لیکس انکوائری تک وزیر اعظم کو عہدے سے الگ ہو جانا چاہیئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس کمیٹی بھی موثر ثابت نہیں ہو گی ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 70 برسوں سے ملک کے نظرئیے کے ساتھ بے وفائی کی گئی ۔ اقتدار میں آکر ملک کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا خوشحال پاکستان بنائیں گے
نظرات بینندگان
captcha