برما میں مسلمانوں کے خاتمے کی سازش ہورہی ہے ،حافظ نعیم

IQNA

برما میں مسلمانوں کے خاتمے کی سازش ہورہی ہے ،حافظ نعیم

13:16 - November 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3501887
بین الاقوامی گروپ: پاکستان میں موجود سفارتخانے اور قونصلیٹ کو خط ارسال کیا جائے گا- امیرجماعت اسلامی کراچی
ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے برمامیں مسلمانوں پر جاری مظالم پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں ،عالمی اداروں اوراقوام متحدہ کی خاموشی پر شدید مذمت کا اظہار کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہے ، جماعت اسلامی کی جانب سے پاکستان میں موجود سفارتخانے اور قونصلیٹ کو خط ارسال کیا جائے گا۔

 آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی اور سندھ ورکر کنونشن میں بھی برما کی آواز کو موضوع بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ادارہ نور حق میں علما ء کونسل کے جنرل سیکریٹری مولانا ظفر آزاد کی قیادت میں علماء کونسل کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں مولانا طاہر ارکانی ،مولانا محب اﷲ ، مولانا سعید ، ذبیح اﷲ ، مولانا رشید ، قاری محمد سعید ،مولانا عبد المالک نعمانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ملاقات میں سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ 

وفد نے بتا یا کہ برما میں مسلمانوں کو منصوبے کے تحت ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ، 1100سو علماء کو شہید کردیا گیا ہے ،127سے زائد خواتین لاپتا ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ 12سے 55سال کے مرد وں کو حصار میں لے کر زد و کوب کیا جاتا ہے اور زد وکوب کرنے کے بعد پھر لاپتاہ کردیا جاتا ہے۔ 

نظرات بینندگان
captcha