انڈونیشیاء؛ حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلبا کی تقریب

IQNA

انڈونیشیاء؛ حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلبا کی تقریب

6:41 - November 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3501904
بین الاقوامی گروپ: جکارتہ میں حفظ قرآن کامیابی سے ختم کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں جشن حفظ قرآن منعقد کیا گیا

انڈونیشیاء؛ حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلبا کی تقریب


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «dar-alquran.org» کے مطابق آستانہ حسینی کے شعبہ دارالقرآن کے تعاون سے جشن حفظ قرآن جکارتہ میں منعقد کیا گیا

اسکول کے ایسے طلبا و طلبات جنہوں نے چار پاروں کا حفظ کامیابی سے مکمل کرلیا تھا کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جسمیں دو عراقی حافظ قرآن منتظر اور محمدباقر منصوری ، آستانہ حسینی کے مبلغ سیدحسین شهاب، اور انڈونیشیاء میں قرآنی کلاسوں کے انچارج «بیت‌المحبین» ملایشیاء کے اسلامی شناسی کے ماہر، سیداحمد العطاس اور دیگر قرآنی شخصیات شریک تھیں۔


محمد باقر المنصوری نے اس تقریب سے خطاب میں کہا : قرآنی تعلیمات اور اسلامی ثقافت کی ترویج کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا ہے اور ہمارا شعبہ قرآنی حوالوں سے کام جاری رکھے گا ۔

پروگرام میں تلاوت کے علاوہ گروپ کی شکل میں قرآنی تواشیح بھی پیش کیا گیا جسکو سامعین نے سراہا ۔

قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیاء میں آستانہ حسینی گذشتہ سالوں سے اہم قرآنی خدمات انجام دے رہا ہے۔


3545458

نظرات بینندگان
captcha