
ایکنا نیوز- شفقنا- شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر نے نواز شریف حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شیعہ زائرین بروقت چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے کربلائے معلی نہ پہنچ سکے تو ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سیکورٹی کے نام پر زائرین کو کربلائے معلی جانے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ دس ہزار سے زیادہ زائرین کوئٹہ اور تفتان کی سرحد پرایران کے راستے عراق جانے کے لیے تیار ہیں تاہم حکومت انہیں سفر کرنے سے روک ر ہی ہے۔آخری اطلاع کے مطابق زایرین کو روانہ کردیا گیا ہے۔
ہر سال لاکھوں پاکستانی زائرین زمینی راستے سے چہلم امام حسین میں شرکت کے لیے کربلائے معلی جاتے ہیں۔
سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب با وفا کا چہلم عراق میں اکیس نومبر کو منایا جائے گا۔