نائیجیریا میں ایک اور امام بارگاہ مسمار

IQNA

نائیجیریا میں ایک اور امام بارگاہ مسمار

8:03 - November 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3501939
بین الاقوامی گروپ: نایجیریا کے شہر زاریا میں فورسز نے ایک اور اہم امام بارگاہ کو مسمار کردیا

نائیجیریا میں ایک اور امام بارگاہ مسمار


ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق اسلامی تحریک کی ویب سایٹ نے خبر دی ہے کہ زاریا شہر میں ایک اور معروف امام بارگاہ کو اعلی حکام کی ہدایت پر بلڈوزروں سے مسمار کردیا گیا ہے

امام بارگاہ کے ہمراہ ایک علمی مرکز کو بھی نابود کیا گیا جسکو رسمی طور پر علمی مرکز کے عنوان سے رجسٹرڑ بھی کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اربعین کے جلوس پر حملوں میں شہید ہونے والوں کی بھی تدفین کردی گئی ہے۔


اسلامی تحریک کے مطابق سو سے زائد شہدا میں سے سات کی تدفین ہوچکی ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ اکثر شہدا کو فورسز نے لواحقین کو دینے کے بجائے زبردستی نامعلوم جگہوں پر اجتماعمی قبروں میں دفنا دیا ہے ۔

اس سے پہلے بھی زاریا شہر میں فورسز کے حملوں میں سینکڑوں پیروان اہل بیت جام شہادت نوش کرچکے ہیں ۔

نائیجیریا میں ایک اور امام بارگاہ مسمار


3546908

نظرات بینندگان
captcha